بولان:(دنیا نیوز)بلوچستان کے ضلع بولان میں باراتیوں کی گاڑی حادثہ شکار ہونے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ بولان کے نواحی علاقہ سبری کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والی خواتین ور زخمیوں کو سیول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔