کروڑ لعل عیسن: (دنیا نیوز) کروڑ لعل عیسن میں ٹرالی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار بھائی جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ 90 موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرالی کی ٹکر سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔