حیدر آباد: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 15 December,2024 10:37 pm

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر خیبر سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ، جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔