قلات: مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Published On 19 December,2024 06:56 pm

قلات: (دنیا نیوز) مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قومی شاہراہ پر کوہنگ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔