یواے ای میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت2افراد جاں بحق

Published On 30 December,2024 06:52 pm

دبئی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ حادثےکا شکار ہوگیا۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ راس الخیمہ میں پرائیوٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کا طیارہ حادثےکا شکار ہوا، طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ طیارےکی پائلٹ 29 سالہ پاکستانی فریانزا پروین تھیں جب کہ مسافر 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان تھے۔

حکام پاکستانی قونصل خانےکے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے، پاکستانی پائلٹ کی میت آج رات پاکستان روانہ کی جائےگی۔