ایئر عربیہ کا جنوری سے بیروت کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

Published On 26 December,2024 03:39 am

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ایئر عربیہ ابوظہبی ایئر لائنز نے کہا کہ وہ اگلے سال نو جنوری سے ابوظہبی سے بیروت کے لئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ پروازیں ہر پیر، بدھ، ہفتہ اور اتوار کو چلیں گی، ایئر لائن نے کہا پروازوں کا دوبارہ آغاز ایئر عربیہ کے جاری عزم کو واضح کرتا ہے جو ہم اپنے مسافروں کے لیے قابلِ رسائی اور بلا تعطل سفر کے اختیارات فراہم کرنے کے لیے رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللہ تنازع کے درمیان ایئر لائن نے بیروت کے لئے پروازیں معطل کر دی تھیں، فریقین نے دسمبر کے اوائل میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا حالانکہ دونوں ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔