سیاحتی شعبہ مستحکم: یو اے ای میں ہوٹلوں کی آمدن 33.5 ارب درہم تک پہنچ گئی

Published On 13 December,2024 03:52 am

قاہرہ: (ویب ڈیسک) یواے ای کے ہوٹلوں کی آمدنی رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 33.5 ارب درہم تک پہنچ گئی۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شعبہ مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جہاں 2024ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ہوٹلوں نے 33.5 ارب درہم کی آمدنی حاصل کی، جو 2023ء کی اسی مدت کے مقابلے میں چار فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے ستمبر 2024ء تک ہوٹلوں میں قیام کی راتوں کی تعداد تقریباً 75.5 ملین رہی، جو سالانہ بنیاد پر آٹھ فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ اعلان قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں منعقدہ عرب وزارتی کونسل برائے سیاحت کے 27ویں اجلاس کے دوران متحدہ عرب امارات کے وفد کی شرکت کے دوران کیا گیا۔