یواے ای ویزوں میں مشکلات، حکومت کا دستاویز کی تصدیق کیلئے ون ونڈو آپریشن پرغور

Published On 06 December,2024 01:31 pm

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) پاکستانیوں کو عرب امارات کے ویزوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکلات کی وجوہات میں سے ایک یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کی شکایات بھی تھی۔

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام دستاویز کی تصدیق کے لیے ون ونڈو آپریشن قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، ون ونڈو نادرا کے انتظام میں ہوگی، تعلیمی دستاویزات کی ویرفکیشن بھی آن لائن ہوسکے گی۔

ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس پر کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے، تاکہ دستاویزات کی ویریفیکشن میں آسانی ہوں، عرب امارات حکومت کو دستاویزات کی جعلی تصدیق پر اعتراضات تھے، یو اے ای حکومت کو اقدامات سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔