یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا: وزیر اعظم

Published On 17 December,2024 10:19 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان یو اے ای کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، ہم دوطرقہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔