لاڑکانہ میں بھی ڈینگی کا ڈنک تیز، ایک دن میں 11 مریض رپورٹ

Published On 02 November,2025 06:47 pm

لاڑکانہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں بھی ڈینگی کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔

چانڈکا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے 11 مریض ڈینگی وارڈ میں داخل ہیں، 4مریضوں کا تعلق لاڑکانہ، ایک مریض کا تعلق بلوچستان اور دیگر کا تعلق ضلع قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تمام ڈینگی متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے صوبے بھر گزشتہ ماہ سے اب تک ڈینگی کے2200 سے زائد مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔