تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں جاں بحق، اہلیہ اور بیٹا زخمی

Published On 03 January,2025 10:57 pm

ڈسکہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، میاں جاں بحق جبکہ ماں بیٹا زخمی ہو گئے۔

پیروچک کا رہائشی ظفر اقبال اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ گھمن کے قریب تیز رفتار کار نے کچل دیا۔

ظفر اقبال موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی بیوی اور بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وقوعہ کے بعد نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کےبعد تفتیش شروع کر دی۔