اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ،گلگت بلتستان، کشمیر ، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح، رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں 19 ملی میٹر، میرکھانی میں 5، پارا چنار 3، دروش، میرکھانی ،پشاور میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں 11، ژوب 7، لورالائی 5، کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
زیارت02،پاراچنار،چترال01 اورقلات میں0.4 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: گوپس منفی 06، لہہ ،زیارت منفی 04،بگروٹ اور پاراچنارمیں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔