گجرات: بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد

Published On 04 January,2025 11:09 pm

گجرات: (دنیا نیوز) بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

والدہ نے بیان دیا کہ ہسپتال گئی تھی واپس آئی تو بچے بے ہوش تھے،بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ ،11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی ،6 سالہ منان اور 7 سالہ سالم فیاض شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔