پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس 6 جنوری کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس پہلے 13 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس طلب کیا ہے۔