پشاور: (دنیا نیوز) کُرم میں ڈپٹی کمشنر کانوائے پر حملہ سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق آج امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خورونوش پر مشتمل سامانِ کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا، کُرم میں افسوسناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔
تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی، تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔