اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کررہے امید ہے راستہ نکلے گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت سنبھالی تب بھی شہباز شریف نے چارٹرآف اکانومی کی بات کی تھی، عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقدمہ اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے، فیصلہ کیوں موخرہوا اس پرکمنٹ نہیں کرسکتا، اچھی بات ہے تحریک انصاف کوآج عقل آگئی ہے، ہم سیاسی ڈائیلاگ پریقین رکھتےہیں، جو کارکنان بےگناہ ہوں گے انہیں بالکل رہا کیا جائےگا۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام ہے، ملک کوسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہم کھلےدل کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، امید ہےمذاکرات کے ذریعے راستہ نکلے گا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی والوں کو دہشت گرد اور غدارکبھی نہیں کہا، احتجاج کےنام پرمسلح جتھوں کا حملہ قابل مذمت ہے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے راستے مذاکرات کے ذریعے ہی راستے نکلیں گے۔