راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرک میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لانس حوالدار عباس علی شہید غذر اور نائیک محمد نذیر شہید کی سکردو میں تدفین کی گئی، نائیک محمد عثمان شہید کو بھی آبائی علاقے اٹک میں سپرد خاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔