کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہو گئیں۔
پیر سے سندھ بھر کی عدالتوں میں معمول کے مطابق کارروائی کا آغاز ہو گا۔
یاد رہے کہ 26 دسمبر سے 10 جنوری تک سندھ بھر کی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔