اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہو گا۔
اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہو گا، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہو گا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔