اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ وسیم عباس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت ، سپیکر اسمبلی جوڈیشل کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم براہ راست بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔