ضلع کرم میں دوران آپریشن مزید 2 بنکرز ختم، آج متعدد تباہ کئے جائینگے

Published On 29 January,2025 09:04 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 بنکرز ختم کر دیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اب تک کل 10 بنکرز کو تباہ کیا گیا، آج متعدد بنکرز کو ختم کرنے کیلئے آپریشن ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں 250 سے زائد غیر قانونی بنکرز قائم ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے قائم بنکرز کو تباہ کیا جا رہا ہے، انتظامیہ، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے بنکر ختم کئے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بحفاظت پہنچا، قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔