خیبرپختونخوا حکومت نے 49 فیصد اضافی محاصل جمع کر لیے: مشیر خزانہ

Published On 28 January,2025 04:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ فنانس میں ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو بارے اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 42,397 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ سال پہلی ششماہی میں 28,435 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے، رواں مالی سال 93،500 ملین روپے کے محاصل جمع کرنے کا ہدف سیٹ کیا تھا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہاف میں 90.7 فیصد کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے، گزشتہ سال اسی پیریڈ میں صرف 66 فیصد ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے۔