لاہور: (دنیا نیوز) خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور میں منکی پاکس کا دوسرا مریض سامنے آگیا۔
میو ہسپتال لاہور میں داخل مریض کا منکی پاکس مرض پازیٹو آگیا، نارنگ منڈی کے 45 سالہ بلال کو 6 روز قبل تیز بخار کے بعد جسم پر الرجی ظاہر ہوئی تھی۔
میو ہسپتال میں داخل منکی پاکس کے مریض کی آج نجی لیبارٹری نے تصدیق کر دی، اس سے قبل لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کا ایک مریض زیر علاج ہے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منکی پاکس کے مریضوں کے جنرل ہسپتال میں ایکسیلنس سینٹر بنا رکھا ہے، لاہور میں دو مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی۔



