لائف سٹائل میڈیسن پرعمل کرکےہسپتالوں میں رش کم کیا جاسکتا ہے:مصطفیٰ کمال

Published On 24 October,2025 05:32 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لائف سٹائل میڈیسن پرعمل کرکےہسپتالوں میں رش کم کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کیےجارہےہیں، صحت کےشعبےمیں اصلاحات کی جارہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےصحت کےنظام کوٹھیک کرنا ہے، لائف سٹائل میڈیسن پرعمل کرکےہسپتالوں میں رش کم کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں رش کم کیےبغیر ہیلتھ کیئرسسٹم میں بہتری ممکن نہیں، ہیلتھ کیئرسسٹم اس وقت ٹھیک ہوگا جب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کم ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت کے میدان میں کام کرنے والے تمام ماہرین، ڈاکٹرز، اور صنعت کار ہماری قومی ترقی کے ستون ہیں، حکومت ایسے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔