اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں انشاء اللہ پاکستان بہت آگے جائے گا۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کی تمام سہولیات دینے کیلئے ہم کوشاں ہیں، گورنمنٹ پرائیویٹ سیکٹر کیلئے کام کر رہی ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج آئیں گے، ہیلتھ سیکٹر میں 2 بلین کے قریب ایکسپورٹ پہنچ چکی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ایکسپورٹ بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، میری منسٹری میں پوری کوشش ہو گی کہ فارما سیکٹر کی ایکسپورٹ کو بڑھائیں، یہ ہمارے لئے چیلنج ضرور ہے لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فارما سیکٹر کی ترقی اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر میں ایشوز ہیں لیکن ان کو دور کرنے کی کوشش ہوگی، یہاں اس پروگرام میں شرکت کرکے بڑی خوشی ہوئی۔



