کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب خون مارے کے ارادوں کو دیکھتے ہم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، جماعت اسلامی اور پی پی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، پی پی اس کرپٹ نظام میں جماعت اسلامی کے ساتھ پارٹنر ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قبضہ میئر کو لانے میں اپنا کردار ادا کیا، وہ مینڈیٹ پر شب خون مارنے میں برابر کی شریک ہے، شہر کے وارثوں کا قابضوں کے ساتھ مقابلہ تھا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام حق پرستوں کو کامیابی مبارک ہو، آپ سب تیار رہیں آنے والے وقتوں میں مزید کامیابیاں ملیں گی۔