کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی میگا سٹی میں ایسا نہیں ہوتا جیسا کراچی میں ہوا، اس وقت بھی ہزاروں گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں، گزشتہ روز کراچی کا سیاہ ترین دن ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی پر کوئی تنقید نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب کو کہتا ہوں آئیں ملکر کام کرتے ہیں، خدارا کوئی سیاست نہ کرے، لوگ پریشان ہیں، کراچی کے لوگ آج بے بس اور بے سہارا دکھائی دیئے، متاثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات سامنے آئیں، مشکل ترین وقت میں بھی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں بھی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے بارش سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا ہے، انہوں نے کراچی والوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔