ایم کیو ایم کا میئر منتخب ہو گا تو ہی ’ کے فور‘ منصوبہ ملے گا: گورنر سندھ

Published On 03 August,2025 05:01 pm

کراچی:(دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا میئر منتخب ہو گا تو ہی ’ کے فور‘ منصوبہ ملے گا۔

ایکسپو سینٹر میں ’مائی کراچی نمائش‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے، شہر قائد کا تاجر گیس اور پانی مانگ رہا تو کیا غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم عوامی مسائل کےحل کےلیےاسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھارہی ہے، متحدہ اور چیمبر کے مسائل ایک جیسے ہے، گورنرسندھ نے تجویز دی کہ کیوں نا چیمبر والے ایم  کیو ایم میں ضم ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کہتےہیں ’مائی کراچی‘ جب پیسہ خرچ کرنا ہو تو کہتے ہیں ’وائے کراچی‘،ایم کیو ایم کا میئر منتخب ہو گا تو ہی ’ کے فور‘ منصوبہ ملے گا، ’کے فور‘ کے لیے اگلا میئر ایم کیوایم کا منتخب کرانا ہوگا۔