گورنر سندھ کا جشن آزادی کو معرکہ حق کے طور پر منانے کا اعلان

Published On 21 July,2025 02:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جشن آزادی کو معرکہ حق کے طور پر منائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا، 13 اگست کو فائیو سٹار چورنگی پر ہمارا پروگرام ہوگا، آتش بازی کا بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا اگست ہماری آزادی کا مہینہ ہے، اگست کے مہینے کو پوری شان کے ساتھ منائیں گے۔