کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر لیے ہیں تاکہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی نکالا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تکنیکی کمیٹی شہر بھر میں سروے کر رہی ہے، مقصد ایسی عمارتوں کا پتہ لگانا ہے جو شہریوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا۔