نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ کے علاقے کیریا موری کے قریب فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بی سیکشن پولیس کیریو موری پر پیش آیا، قتل ہونے والے افراد سیشن کورٹ پیشی پر جا رہے تھے، راستے میں گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتولین کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے، نعشوں کا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔