ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانڈہ بیرون میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے پر پیش آیا، مقتولین میں نقیب اللہ ، شفیع اللہ ، نجیب اللہ، جلال، نوید اور جہانزیب میں شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں ایک گروپ کے 5 افراد شامل ہیں، لاشوں کو پینالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر کوہلو کی مری کالونی میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، مقتول کی شناخت شادی خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔