نوجوان کا اغوا، سی سی ڈی وہاڑی کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Published On 16 July,2025 11:20 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) وہاڑی کے اہلکاروں کے خلاف سی سی ڈی بہاولپور نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حاصل پور کے نوجوان کو سی سی ڈی اہلکار اغوا کر کے ڈیرے پر لے گئے۔

سی سی ڈی وہاڑی کے اہلکاروں نے آن لائن فراڈ کا الزام عائد کر کے نوجوان سے 3 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔

ایف ائی آر کے مطابق سی سی ڈی بہاولپور نے سی سی ڈی وہاڑی کے ملازمین سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔