ہری پور میں جائیداد کے تنازع پر دو افراد قتل

Published On 16 July,2025 05:24 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم کے دوران دوافراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تحصیل خان پور کے علاقے کوٹلہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ مکھنیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونیوالے ماموں اور بھانجے بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔