لاہور: ڈیفنس کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت، افنان اور والد پر فردِ جرم عائد

Published On 15 July,2025 02:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں افنان اور اس کے والد شفقت علی پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس پر سماعت کی، جس میں دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کئے جانے پر دونوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے انہیں 22 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملزمان کی جانب سے فردِ جرم عائد نہ کرنے کی درخواست خارج ہو جا چکی ہے۔