کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں گولی لگنے سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ سائٹ ایریا مستان چالی سلطانی مدرسے و مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، مقتولہ کی شناخت 11 سالہ زینت دختر گل زادہ کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 4 کمسن و نوعمر لڑکے و لڑکیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ درجنوں افراد نامعلوم سمت کی گولیوں کا شکار بن کر زخمی بھی ہو چکے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ گھر کی چھت پر پیش آیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق زینت چھت پر سو رہی تھی کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔