کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 2دہشت گرد مارے گئے، آپریشن حب ریور روڈ تھانہ موچکو کے علاقے میں کیا گیا، علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری رہا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مکان سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا۔