کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا: خالد مقبول صدیقی

Published On 14 July,2025 01:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں خوشحالی داخل نہ ہو اسلام آباد تک نہیں پہنچ سکتی، کراچی والوں سے ان کا حق چھینا گیا جس کو قسطوں میں واپس لا رہے ہیں، کوٹہ سسٹم سے گھبرانا نہیں ہے، اب کوئی کوٹے کے ذریعے تعلیم کو نہیں روک سکتا۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر ہزاروں ارب دیتا ہے، ہم سب کی تنخواہ یہاں سے ہی جاتی ہے۔