ملکی آزادی کا احترام خون میں شامل، ترقی کیلئے ہمیشہ مصروف رہیں گے: خالد مقبول

Published On 11 August,2025 01:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔

ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے جستجو اور ارادے سے وطن کا قیام ممکن ہوا، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ مصروف رہیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھاکہ مئی کے ماہ میں پاکستان نے بھارت کا بھرم توڑ دیا، بھارت قابل تسخیر ہے، پاک فوج نے ثابت کیا، آزادی نعرہ نہیں احساس کا نام ہے۔