کامران ٹیسوری کا سندھ حکومت سے اچھے روڈ، سکول اور ہسپتال بنانے کا مطالبہ

Published On 11 August,2025 03:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کی ٹکر سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کہتا ہوں انسان سے قیمتی کچھ بھی نہیں، ہمیں اچھے روڈ، اچھے ہسپتال اور اچھے سکول چاہئیں، الیکشن کے وقت وعدے تو سب کرتے ہیں عمل نہیں کیا جاتا، پیپلزپارٹی والے اپنی باتیں کرتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ حکومت تعاون کرے میں 3 دن میں یہ کام کر سکتا ہوں، گورنر صوبے کا آئینی سربراہ ہے لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہو رہا، مجھے پاور دلانے کی کوشش کرو، میں غریب کو چیک فراہم کراؤں گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ خواہش ہے سندھ کے 8 اضلاع میں آئی ٹی سینٹر کھولوں، پاکستان ترقی تب کرے گا جب ہم متحد ہوں گے۔