ہم معرکہ حق کا جشن منا رہے، ثابت کیا ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ

Published On 08 August,2025 01:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم معرکہ حق کا جشن منا رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثابت کیا پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے خطے میں بھارت کی بالا دستی کو ختم کیا، خواہش ہے اب ہمارا اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا، پوری قوم متحد ہوگئی ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا مسلح افواج اور قوم نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کو جواب دیا، معرکہ حق کے بعد معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی تاجر کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے ٹیکس سے پاکستان چلتا ہے۔