کراچی :(دنیا نیوز) حکومت سندھ نے صوبے میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے لئے خصوصی فیچر کی حامل نئی نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ 14 اگست کی ڈیڈ لائن ختم کرکے اس میں توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2025 کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پیر کو محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ شہری 31اکتوبر تک اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے موجودہ نمبر پلیٹس استعمال کرسکتے ہیں، اس کے بعد خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ لگنا لازمی ہوگی۔