کراچی: (دنای نیوز) مسلم لیگ ن سندھ نے یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن سندھ کا اہم اجلاس صوبائی صدر بشیر میمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبائی، ڈویژنل اور ن لیگ کی ضلعی تنظیم کے رہنما شریک ہوئے۔
صدر ن لیگ سندھ بشیر ممین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان صوبائی، ڈویژن اور ضلع سمیت ہر تحصیل کی سطح پر پروقار تقریبات کا اہتمام کریں۔
اجلاس میں معرکہ حق پر فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بشیر میمن نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد دنیا بھر میں پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔
صدر ن لیگ سندھ کا کہنا تھا کہ تقریبات میں مادر وطن کے یوم آزادی کے ساتھ ساتھ پاک افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وژن کے مطابق میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی ہے۔