گورنر ہاؤس سندھ میں 14 دن تک جشن آزادی تقریبات ہوں گی: کامران ٹیسوری

Published On 02 August,2025 08:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی فتح یاب قوم ہے، گورنر ہاؤس سندھ میں 14 دن تک جشن آزادی تقریبات ہوں گی۔

معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میری خواہش تھی کہ ایران کے صدر کراچی بھی آتے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں دوست ممالک نے ساتھ دیا، جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا، جنگ میں سعودی عرب اور ایران نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 14 اگست تک جشن آزادی مناتے رہیں گے، گورنر ہاؤس میں 14 دن تک جشن آزادی کی تقریبات ہوں گی، راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر گورنر ہاؤس آئیں گے۔