نئی دہلی: (دنیا نیوز) سابق ہندوستانی فوجیوں نے مودی سرکار سے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق ہندوستانی فوجیوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں کتنے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں؟ آپریشن سندور میں بھارتی فوج کا کتنا اور کیا نقصان ہوا؟ آپریشن سندور کے حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آپریشن سندور کے حوالے سے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے، بی جے پی حکومت کی خاموشی ہندوستان کے دفاع کے لئے اپنے بیٹے قربان کرنیوالے خاندانوں کی شدید توہین ہے۔
سابق ہندوستانی فوجیوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کب تک اپنی شکست سے انکار کرے گی؟ چیف آف ڈیفنس سٹاف ہمت کریں اور قوم کا سامنا کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی فوج کو ہونے والے نقصانات پر حقائق پیش کرے، سچ کو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کے ساتھ دفن نہیں کیا جا سکتا۔