کشمور: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے کشمور میں مبینہ مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین ملزم مارے گئے جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے ہلاک ڈاکوؤں کی جانب سے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔