راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے مبینہ قتل پر عدالت نے قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے قبر کشائی کے لیے 28 تاریخ کی صبح 10 بجے کا وقت مقرر کر دیا، عدالت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا، ٹی ایم اے کے افسران کو قبرستان میں انتطامات کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم پر 28 تاریخ کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں سدرہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، مقتولہ کے ورثاء کو بھی نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سدرہ کو جرگے کے حکم پر گلا گھونٹ کر مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا، قتل کے بعد قبر کے نشانات تک مٹا دیے گئے تھے۔
راولپنڈی پولیس نے گورکن ، سیکرٹری قبرستان، رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔