اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس ، رینجرز ودیگر اداروں کی تربیتی مشق

Published On 14 July,2025 06:12 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں، پولیسں، رینجرز، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہل کار مشقوں میں شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں آگ لگنے، ہنگامی حالت سے نمٹنے اور ریسکیو کرنے کی مشق کی گئی، فرضی مشق میں جیل میں گھسنے والے مشکوک افراد کو پکڑنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب مشق میں دھماکوں کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے کا بھی مظاہرہ کیا گیا، فرضی مشقوں میں تمام اداروں کا رسپانس ٹائم بروقت پایا گیا۔