پاکپتن ہسپتال: بچوں کی اموات، گرفتار ہیلتھ افسروں کی درخواست ضمانت خارج

Published On 14 July,2025 05:35 pm

پاکپتن:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 کمسن بچوں کی اموات کے معاملہ پر گرفتار سی او ہیلتھ اور ایم ایس کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ذرائع کے مطابق سی او ہیلتھ اور ایم ایس نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دے رکھی تھی جو عدالت وکلا کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی گئی۔

واضح رہے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان جیل میں بند ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہیلتھ افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔