راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں دوستوں کی ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی نے 6 نام اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دیئے۔
عمران خان سے ملاقات کرنے کے نام کوآرڈی نیٹر پی ٹی آئی انتظار پنجوتھا کی جانب سے بھجوائے گئے، فہرست میں فضل محمد شاہ، محبوب خان اور انور تاج کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب فاخرہ نشاط کاظمی، معظم جتوئی کے ساتھ میڈیا پرسن اطہر کاظمی کا نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔